سوات میں خونخوار جانور کے حملے میں دو خواتین اور کمسن بچی جاں بحق
Written by Prime FM92 on February 11, 2022
مبینہ طور پر جانور کے حملے میں دو خواتین اور کمسن بچی جاں بحق ہوگئی ، پولیس کا بتانا ہےکہ جاں بحق افراد کے سروں پر گہرے زخم آئے ہیں، مرنے والوں پر کس جانور کا حملہ ہوسکتا ہے،کہنا قبل از وقت ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
واقعہ اونڑہ کے قریب گھر میں پیش آیا جہاں خونخوار جانور نے مبینہ طور پر حملہ کرکے 2 خواتین اور کمسن بچی کو ماردیا۔