بی آر ٹی پشاور کو دنیا کے بہترین سفری منصوبوں میں شامل کرلیا گیا

 بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور کو دنیا کے بہترین سفری نظام میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان نے بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کو عالمی سطح پر دنیا کے 3 بہترین سفری منصوبوں میں سے ایک قرار دے دیا گیا۔ عالمی ٹرانسپورٹ ادارے آئی ٹی ڈی پی کی جانب سے باقاعدہ وڈیو تقریب منعقد کی گئی جس میں 38 سے زائد ممالک شریک تھے۔منعقد کردہ تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے وڈیو پیغام سے شرکت کی، انہوں نے آئی ٹی ڈی پی کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کو منتخب کرنے پر تمام بین الاقوامی عہدیدارن کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *