وزراء کیلئے کارکردگی ایوار ڈ، علی محمد خان اپنے ہی ساتھیوں کے خلاف بول پڑے

Written by on February 10, 2022

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ جو وزرا اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے، ایوارڈ کے حق دار ٹھہرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دئیے گئے ہیں جس پر اب پارٹی اراکین اور کابینہ اراکین کی جانب سے چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ جو وزراء متعلقہ قائمہ کمیٹیز میں نہیں آتے، ایوارڈ کے حق دار ٹھہرتے ہیں۔ چیئرمین یقین دہانی کمیٹی کی جانب سے ایجنڈے کے مطابق متعلقہ وزرا، سیکرٹریز بلانے کی حمایت کرتا ہوں، بطور پارلیمانی امور وزیر حکومتی وزرا کی طرف سے ان کی وزارتوں سے متعلق یقین دہانی کراتا ہوں، بعض وزرا ان یقین دہانیوں سے ایوان میں اظہار لاتعلقی کردیتے ہیں مگر ایوارڈ کے حق دار بھی وہی ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist