احتساب عدالت نےنارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی، احسن اقبال کے وکیل نے کہا کہ نیب منصوبے میں کوئی بے ضابطگی ثابت نہیں کر سکا،ریفرنس اور گرفتاری صرف احسن اقبال کی کردار کشی کرنا تھی،احسن اقبال کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ۔
احسن اقبال کے وکیل نے کہا کہ نیب ذاتی کرپشن کا کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا،منصوبہ کی منظوری تب دی گئی جب احسن اقبال اقتدار میں نہیں تھے ۔
Leave a Reply