ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on February 10, 2022

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آج شام تک مریخ زائچے سے نکل جائے گا تو صورت حال بدلنا شروع ہو جائے گی اور آپ کی مشکلات میں کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔ آج صبر سے چلیں اب اچھا ہی ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 توبہ کرتے رہیں گے تو معاملات بھی ٹھیک رہیں گے۔ حالات ان دنوں آپ کے خلاف ہیں۔ اس سے سنبھل کر چلنے کا مشورہ ہے۔ آج کا دن دوسروں کے معاملے سے بھی دور رہنے کا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آج رجعت دینے والا ستارہ پوری شدت سے کام کرکے زائچے سے نکل جائے گا۔ پھر آپ کو سکون آنا شروع ہو جائے گا۔ اس لئے بس آج کا دن صبر و تحمل سے کام لے لیں ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 صورت حال میں تھوڑی سی بہتری تو آئی ہے مگر حالات اس قدر بہتر نہیں ہیں کہ رسک لیا جا سکے۔ اپنے معاملات ابھی ہاتھ میں رکھیں بہتری آئے گی تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 اگر اپنے نام میں تبدیلی کر سکتے ہیں تو ضرور کریں آپ کے لئے ضروری تو ہے تاکہ جو بھی نحوست ساتھ ساتھ چل رہی ہے، وہ زیادہ تنگ نہ کر سکے۔ بہرحال آج صدقہ ضرور دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 ایک بار پھر اچھے وقت کا سامنا ہے اور گھریلو ماحول میں بھی کافی دنوں سے جاری کشیدگی میں کمی آئے گی اور جس بھی کام کی غرض سے قدم اٹھائیں گے، وہ بھی ہو جائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 ایک اضافی ذمہ داری سے مال کی ضرورت پیش آ سکتی ہے ، مگر بحکم اللہ اس کا بھی غیر متوقع ذریعے سے بندوبست ہو جائے گا، مگر اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جو لوگ بھی عرصہ دراز سے مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ وہ آج اس سے کافی حد تک نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ آج دن آسانیاں برکتیں اور رحمتوں کا ہے، ان شاءاللہ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 جو حالات دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ معاملہ نہیں ہے۔ بحکم اللہ آج سب اچھا ہے اور آئندہ بھی اچھا ہی ہوگا۔ آج کا دن غیر متوقع ذریعے سے رقم ہاتھ میں لانے میں مددگار ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آپ کو روزانہ کے حساب سے اچھی خبریں ملیں گی۔ ان دنوں ستاروں کی چال کافی حد تک غیر متوقع طور پر آپ کی حق میں ہو گئی ہے۔ اس لئے آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 کل جو رکاوٹ یا پریشانی تھی۔ آج وہ ختم ہو گئی ہے۔ آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کو ایک نئے سلسلے کی خوشخبری بھی مل سکتی ہے جو لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، وہ ابھی انتظار کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 اچھا دن تو ہے، مگر اندیشہ ہے کہ آپ جلد بازی سے اس کو خراب نہ کرلیں۔ ہر کام منجانب اللہ ہوتا ہے۔ آپ (حسبنا اللہ و نعیم الوکیل) کا ورد کرتے رہا کریں۔ اللہ مہربانی فرمائیں گے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist