روس یوکرین تنازعہ، برطانیہ نے ایسا اعلان کردیا کہ نیا خطرہ پیدا ہوگیا

Written by on February 10, 2022

یوکرین پر روسی حملے کے خطرے کے پیش نظر برطانیہ نے مزید ایک ہزار فوجی نیٹو افواج کو دینے کی منصوبہ بندی کر لی۔ دی سن کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن جلد ایک ہزار مزید فوجی یورپ بھیجنے کا اعلان کریں گے۔ بورس جانسن نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمارے فوجی یورپ میں موجود رہیں گے اور اگر روس یوکرین پر جنگ مسلط کرتا ہے تو ہمارے فوجی نیٹو افواج کے ساتھ متحرک ہوں گے۔“

رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم آج برسلز پہنچ رہے ہیں جہاں وہ نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور پھر وہاں سے پولینڈ جائیں گے اور وہاں پہلے سے موجود برطانوی فوجیوں سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ روز اپنی گفتگو میں بورس جانسن نے فرانسیسی صدر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے رواں ہفتے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ خاصی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا تھا۔ بورس جانسن نے کہا کہ ”فرانسیسی صدر نے حقیقی جمہوری روایات کے منافی روئیے کا مظاہرہ کیا ہے۔“


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist