مہلک کورونا وائرس مزید 37 زندگیاں نگل گیا ، دو ہزار 799 نئے کیسز رپورٹ

 مہلک کورونا وائرس مزید 37 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد  29 ہزار 553 ہو گئی ہے ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید دو ہزار 799 کیسز سامنے آئے ہیں ، پاکستان میں اب تک  14 لاکھ  65 ہزار 910 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔  گزشتہ  24 گھنٹوں میں   52 ہزار 327 افراد کے کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے ،  اس طرح مثبت کیسز کی شرح  5.34 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

پنجاب میں اب تک چار لاکھ  90 ہزار 103 ، سندھ میں پانچ لاکھ  53 ہزار 112 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ 4 ہزار 84 ، بلوچستان میں  34 ہزار 853 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ  31 ہزار 987 ، آزاد جموں وکشمیر میں 40 ہزار 826 ، گلگت بلتستان میں  10 ہزار 945 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔ 

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *