کشمیر اور افغانستان سمیت خطے میں تمام معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں ، وزیر اعظم کا چین کے ٹی وی چینل کو انٹرویو

Written by on February 8, 2022

 وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اور افغانستان سمیت خطے کے تمام معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کے عزم کو دہرایا ،انہوں نے   کہا کہ خطےمیں تمام سیاسی اختلافات مذاکرات سےحل ہونےچاہئیں۔

چین کے ٹی وی چینل سی جی ٹی این کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اوربھارت کےدرمیان اہم تنازع ہے، دنیا کسی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی ،ہمیں اپنےاختلافات سیاسی بات چیت سےحل کرنےچاہئیں، توقع ہےہم اس مسئلےکوبات چیت سےحل کرلیں گے، افغانستان کےعوام نے 40سال جنگ کےسواکچھ نہیں دیکھا، ان  کازیادہ ترانحصارغیرملکی امدادپرہے، افغانستان کوسنگین انسانی بحران کاسامناہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں ، پہلا مرحلہ مواصلاتی رابطوں اورتوانائی منصوبوں پرمشتمل تھا،  سی پیک بیلٹ اینڈروڈمنصوبےکافلیگ شپ منصوبہ ہے،پاک چین دوستی ہرمشکل میں توقعات پرپوری اتری، ہمارے مستحکم تعلقات کی وجہ سےپورے خطےمیں امن ہے،ونٹر اولمپکس پرچینی عوام کو مبارکباد دیتاہوں ،وزیراعظم بننےکےبعد کھیل دیکھنےکاموقع نہیں ملا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ، کورونا سے نمٹنے کےلیے چین نے پاکستان کےساتھ تعاون کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist