راولپنڈی سے چترال جانے والی متعدد گاڑیاں دیر کے مقام پر شدید برفباری کے باعث گزشتہ رات سے پھنس کر رہ گئی ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تقریباً 12 سے 15 گاڑیوں میں 100 مسافر موجود ہیں ، گاڑیوں کو شدید برف میں پھنسے دس گھنٹے سے زیادہ کا وقت ہو چکا ہے مگر این ایچ اے و دیگر انتظامیہ اطلاع ملنے کے باوجود تاحال امدادی کارروائیاں نہیں کر سکیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پھنسی ہوئی گاڑیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
Leave a Reply