لگتا ہے بلاول اور شہباز شریف نے ادھر ہم ، ادھر تم کا فیصلہ کرلیا ہے ،شاہ محمود قریشی

Written by on February 7, 2022

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لگتا ہے بلاول اور شہباز شریف نے ادھر ہم ، ادھر تم کا فیصلہ کرلیا ہے ، اگر ایسا ہے تو ہم دونوں جماعتوں کا مقابلہ کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہے ، اپوزیشن  ملکی مفاد کو مد نظر رکھے ، اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،  لانگ مارچ اپوزیشن کی سیاسی ضرورت ہے ،  اپوزیشن والے مفادات کے تحفظ کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں جب مفادات پورے ہو جائیں گے تو یہ پھر علیحدہ علیحدہ ہو جائیں گے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  22 اور 23 مارچ کو اسلامی ممالک کی تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ  کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا ،  اجلاس میں  افغانستان، فلسطین ‘ اسلام فوبیا سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوگی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist