وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Written by on February 6, 2022

  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصبو انگ یی سے ملاقات کی  ، ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں ، دونوں ممالک کے تعلقات ، سٹریٹجک شراکت داری مثالی ہیں ۔  دونوں ممالک پورے خطے کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی سمیت ہمیشہ چین کے بنیادی قومی مفادات کا حامی ہے ، پر امن اور مستحکم افغانستان خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے  اور اس سلسلے میں پاک چین قریبی تعاون کو بر قرار رکھا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist