تحریک انصاف کے دور میں ایف بی آر میں سب سے بڑا سکینڈل سامنے آگیا

Written by on February 6, 2022

 پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں غیرقانونی ادائیگیوں کا سب سے بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔

نیوز کے مطابق ایف بی آر حکام نے خلاف قانون 16 ارب روپے کا سیلز ٹیکس سیکڑوں بڑے ریٹیلرز کو ریفنڈ کیا۔ یہ ادائیگیاں پچھلے 5 ماہ کے دوران کی گئیں، حکومتی ذرائع اور ان غیرقانونی ادائیگیوں کے استفادہ کنندگان کی فہرست سے ظاہرہوتا ہے کہ یہ ادائیگیاں ستمبر 2021ء سے جنوری 2022ء کے درمیانی عرصے میں کی گئیں۔

یہ ادائیگیاں اسی عرصے میں جاری کیے گئے سیلز ٹیکس ایکٹ اور سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز (STGOs )   ذرائع کے مطابق ٹیکس حکام کم از کم 4 آرڈرز کو نافذ کرنے میں ناکام رہے جن میں ان بڑے ریٹیلرز کو60 فیصد سیلز ٹیکس ریفنڈ نہ کرنے کا کہا گیا تھا جو پوائنٹ آف سیلز( POS ) کے ذریعے سے ٹیکس سسٹم سے منسلک نہ ہوں۔یہ پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میں ایف بی آر میں سامنے آنے والا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ یہ معاملہ وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کے علم میں لایا جاچکا ہے اور وزیرخزانہ نے اس ضمن میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist