‘یہ لیول ہی اور ہے ،چین میں ونٹر اولمپکس کے انتظامات دیکھ کر عمران خان نے دل کھول کر تعریف کردی
Written by Prime FM92 on February 5, 2022
چین میں 24ویں ونٹر اولمپکس کےانتظامات دیکھ کر وزیراعظم عمران خان نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور دیگر بھی شریک تھے۔اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزیر اعظم سے کہا کتنا خوبصورت سٹیڈیم بنایا ہے چین نے۔اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ ’یہ لیول ہی اور ہے‘۔