مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ

Written by on February 5, 2022

 ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.53 فیصد ہوگئی ہے۔ٹماٹر، مرغی کا گوشت، لہسن، سرسوں کا تیل، دالیں، دودھ، دہی، آٹا، بکرے کا گوشت، کیلے اور گائے کا گوشت سمیت کل 22 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگی ہوئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹراوسط 70 روپے94 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ہیں جس کے بعد اوسط قیمت 149 روپے 65 پیسے فی کلوہو گئی ہے جب کہ زندہ مرغی اوسطاً 19 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر 203 روپے 39 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔لہسن 17 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے جب کہ سرسوں کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 19 پیسے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 87 پیسے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist