بات سٹیٹ بینک پر ختم نہیں ہوتی ، آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ گئے تو خطرناک شرائط ہوں گی،خورشید شاہ نے خبردار کردیا

Written by on February 5, 2022

 پیپلز پارٹی کے رہنمااورسابق اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ نےکہاہےکہ بات سٹیٹ بینک عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کو دینے پر ختم نہیں ہوتی۔

میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل پہلی بار نہیں ہوئی، پہلے جو امداد ملی اس کی ایسی شرائط نہیں تھیں کہ ملکی سالمیت پر کوئی آنچ آتی  لیکن اس بار سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دیا ہے، ایسی شرائط رکھی ہیں جو پاکستان کے لیے پورا کرنا مشکل ہوں گی، بات یہاں ختم نہیں ہوتی، آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ گئے تو اتنی خطرناک شرائط ہوں گی، جو ملک کی سلامتی کے لیے ٹھیک نہیں ہوں گی،سوچنا ہوگا کہ بھوکہ رہیں یا آئی ایم ایف کی شرائط مان کر ملک کی سالمیت کا سودا کریں، دراصل ہماری فارن پالیسی ہی نہیں ہے، اپوزیشن اپنا پورا کردار ادا کر رہی ہے اور ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ لڑائی کریں، گالم گلوچ کریں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist