شدید دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا

Written by on February 4, 2022

 شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹرویز کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق  موٹروے ایم تھری لاہور سے جڑانوالہ،موٹروےایم الیون لاہور سےسیالکوٹ دھند کی وجہ سے بند  کردی گئی ہے۔موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے،شہری موٹروے پر سفر سے قبل رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist