یوم یکجہتی کشمیر ، قیصر شریف نے جماعت اسلامی کی ملک بھر میں ریلیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا

Written by on February 3, 2022

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور مجبور مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایا جائے گا،اس سلسلے میں تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم لاہور میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ملتان میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist