ڈریپ نے بخار کی دوا پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھرلی

Written by on February 3, 2022

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)نےادویہ سازاداروں کےمطالبےپربخار کی دواپیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھرتے ہوئےنئی قیمتِ فروخت کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو سمری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈریپ اور پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے حکام نے بتایا ہے کہ پیراسیٹامول کی قیمت دو روپے 67 پیسےفی گولی مقررکرنےپرراضی ہوگئےہیں لیکن اس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ اپنےآنےوالےاجلاس میں دے گی۔ڈریپ حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ڈریپ کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے پیراسیٹامول کی پیداواری لاگت بڑھنے کے بعد بخار کی دوا کی قیمت بڑھانے کی سفارش کی تھی اور اب ڈریپ کے سربراہ پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانےکی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائیں گے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist