بلوچستان کے شہر نوشکی میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے

Written by on February 3, 2022

 بلوچستان کے شہر نوشکی میں یکے بعد دیگرے دو دھماکےہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی  کے مطابق دھماکے نوشکی بازار  کے قریب ہوئے جس کے بعد  علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجہ سے سول ہسپتال اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکوں کی وجہ سے  بعض عمارتوں اور دفاتر  کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ 

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹرز بھی پروازیں کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist