پٹرولیم بحران کے الزام میں گرفتار ڈی جی اوگرا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور

Written by on February 2, 2022

 پٹرولیم بحران کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی اوگرا سمیت 4 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں منظور کر لی گئیں ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم بحران کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی اوگرا  ڈاکٹر شفیق الرحمان ، ممبر آئل اوگرا ڈاکٹر عبداللہ ملک ، ڈائریکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی ندیم بٹ ، ریسرچ آفیسر وزارت انرجی پٹرولیم ڈویژن عمران علی آبرو کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔ 

 عدالت نے تمام ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کر دی ا۔ جسٹس صفدر سلیم شاہد نے درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist