سپریم کورٹ نے ’’ راؤ انوار ‘‘ کی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

Written by on February 2, 2022

سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نظر ثانی درخواست بھی خارج کردی ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے راؤ انوار کے خلاف 444 ماورائے عدالت قتل کیس کی سماعت کی جس دوران سابق ایس ایس پی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلیے نظر ثانی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے خارج کردیا۔

راؤ انوار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کا کیس ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے اور ٹرائل کورٹ نے انہیں ضمانت دے رکھی ہے جب کہ راؤ انوار ہر پیشی پر پیش ہورہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ کوئی ریلیف لینا ہو تو نئی درخواست دائر کریں، ای سی ایل سےنام نکالنےکے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کریں، عدالت کےکہنے پرتاحکم ثانی نام ای سی ایل میں ڈالاگیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist