بد ترین چینی بحران کی وجوہات کیا تھیں ، ایف آئی اے تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے

Written by on February 2, 2022

گزشتہ برس پیش آنے والے چینی بحران کی ایف آئی اے نے تحقیقات کیں تو انتہائی اہم انکشافات سامنے آگئے ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ برس ماہ اپریل میں چینی کے ٹینڈر کھولے گئے  تو ترک کمپنی نے سب سے کم بولی لگائی اور ٹینڈر حاصل کرلیا، اس بولی اور ٹیندر کے مطابق پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی سپلائی کی جانی تھی ،  سپلائر کی جانب سے گارنٹی کے طور پر نجی بینک کی جعلی دستیاویزات جمع کرائی گئیں ، معاملا سامنے آنے پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ٹینڈر منسوخ کر یا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے چینی کی درآمد کیلئے دوبارہ ٹینڈر جاری کیا گیا جس سے حکومت کو نقصان اٹھانا پڑا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس چینی کا بحران سنگین ترین صورتحال اختیار کر گیا تھا ملک کے اکثر شہروں میں  چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک بھی پہنچ گئی تھی جبکہ شہریوں کی جانب سے ملنے والی چینی کو باریک اور ناقص کوالٹی کاقرار دیا گیا ۔  

چینی کے بحران کو لے کر وفاق اور سندھ میں لفطی نوک جھوک بھی چلتی رہی ، وفاق کے مطابق سندھ نے کرشنگ کا عمل تاخیر سے شروع کیا جس کےباعث  چینی بروقت مارکیٹ میں نہیں پہنچ پائی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist