پٹرول مہنگا نہ ہوا لیکن یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا طوفان ، گھی اتنا زیادہ مہنگا ہو گیا کہ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

Written by on February 1, 2022

وزیراعظم عمرا ن خان نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوے نہ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن آج دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹور ز پر مہنگائی کاطوفان ا ٓگیا ہے ،  

نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 47 روپے اور برانڈڈ آئل کی قیمت میں 57روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد درجہ اول کا برانڈڈ گھی 355 روپے فی کلو سے بڑھ کر 402 روپے اور آئل 355روپے فی کلو سے بڑھ کر 412روپے فی کلو ہوگیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق درجہ اول کے گھی کا 5 کلو والا ڈبہ 1795سے بڑھ کر 2032روپے ہو گیا، پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 237روپے اضا فہ ہوا، درجہ اول کے 5 کلو آئل کے ڈبے کی قیمت 1795سے بڑھ کر 2085روپے ہوگئی، پانچ کلو آئل کی قیمت میں 287روپے کا اضافہ ہوا، مختلف برانڈ ز کے درجہ اول اور دوئم کے مختلف گھی آئل کی فی کلو قیمت میں 70روپے تک اوسط اضافہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، سو گرام ہلدی کا پیکٹ 35روپے سے بڑھ کر 43روپے کا کر دیا گیا، ہلدی کے سوگرام پیکٹ پر 8روپے کا اضافہ ہوا ہے، 50گرام گرم مصالحہ پاؤڈر 67روپے سے بڑھا کر 81روپے کر دیا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist