لاہور کے بعد کراچی اور پشاور میں بھی بخار اور جسم دردکی دوا غائب

Written by on February 1, 2022

 کورونا وبا کی پانچویں لہر میں شدت کے بعد  کراچی اور پشاور میں بھی بخار اور جسم کا درد دور کرنے میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی۔کراچی میں دوا غائب ہونے کی خبر نے شہریوں کو پریشان کردیا جب کہ پشاور کے شہریوں کا کہنا ہے بعض دوائیں میڈیکل سٹورز پر دستیاب ہی نہیں۔

عام بخار اور کورونا سے بچاؤ کی دوا بھی مارکیٹ سے غائب ہے جس کے نتیجے میں پریشان حال مریضوں اور ان کے لواحقین کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔دوائیوں کی عدم دستیابی نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جب کہ دوا کے ایک پتے کی قیمت میں 9 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist