آرمی چیف کا دورہ کیچ ، سبدان ٹاپ کے شہدا کو خراج تحسین

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع کیچ کا دورہ کیا اور سبدان ٹاپ کے شہدا کے عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  تربت کا دورہ کیا اور پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا۔ دورہ تربت میں آرمی چیف کو ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان ساؤتھ میں سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو پاک ایران سرحد پرباڑکی تعمیر پر بھی بریفنگ دی گئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *