پاکستانی سمندری حدود میں کارروائی، 7 بھارتی ماہی گیر گرفتار، ایک لانچ ضبط

Written by on January 30, 2022

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے)نےپاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی اورغیرقانونی طورپرمچھلیاں پکڑنے کے  الزام میں بھارت کے سات ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی ایک لانچ کو قبضے میں لے لیا۔

ادارے کےشعبہ تعلقات عامہ کےسربراہ کے مطابق پی ایم ایس اے کے جہاز نے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں غیر قانونی شکار میں مصروف بھارتی ماہی گیروں کی لانچ تلسی مایا کے خلاف کارروائی کی۔پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے اہلکار پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں معمول کے گشت پر تھے تاکہ اپنے ماہی گیروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی غیر قانونی ماہی گیر شکار نہ کرے۔ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے کے جہاز نے پاکستانی حدود کے اندر شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیر لانچ کا مشاہدہ کیا اور اس کے سات رکنی عملے کو خبردار کیا لیکن عملے نے کوئی جواب نہیں دیا اور غیر قانونی شکار جاری رکھا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist