صحت کارڈ پیپلزپارٹی کا منصوبہ تھا: بلاول بھٹو زرداری
Written by Prime FM92 on January 30, 2022
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دور حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صحت وسیلہ کارڈ کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کا نام نواز شریف نے ویراعظم ہیلتھ کارڈ اور تحریک انصاف کی حکومت نے صحت انصاف کارڈ رکھ دیا۔
گمبٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مفت کارڈ دے رہے تھے مگر يہ کہتے ہيں کارڈ پر سبسڈی ملے گی اور اب يہ لوگ ہميں بتارہے ہيں کہ صحت کارڈ اپناليں۔ نقل کےلیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے یہ جس طریقے سے صحت کارڈ چلارہے ہیں وہ بھی غلط چلارہے ہیں۔