حکمران اب ہل چکے، یہ گرتی ہوئی دیوار ہیں:مولانا فضل الرحمان

Written by on January 30, 2022

جمعیت علما ئے اسلام(جے یو آئی )ف اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اب ہِل چکے ہیں ، یہ گرتی ہوئی دیوار ہیں، جن کی کرسی اپنی تھی، ان کی کرسی مضبوط ثابت نہ ہوسکی تو عمران خان تو پرائی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں،حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ، 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

حب میں علما ءکنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی امریکی نظام توکبھی ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، ہماری غیرت ایسے حکمرانوں کو حق حکمرانی کی اجازت نہیں دیتی، ملک چلانے کے لیے عقل ہونا بھی لازمی ہے، ملک کی معیشت اور امن و امان تباہ ہوچکے،قوم کو مرغیاں،کٹے لینے کا کہا جارہا ہے کہ اس سے معیشت بہتر ہوگی،حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ، 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist