اقوام متحدہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا معترف ، بڑا بیان جاری کردیا

پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی دو خصوصی ایجنسیوں نے پاکستان کے پولیو پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس منتقلی روکنے اور کیسز کی تعداد صفر ہونے تک پاکستان میں اسی عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے، کووڈ19 کے ساتھ ساتھ خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن پر پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ،پاکستان میں سال بھر میں تین کروڑ 20 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے جو قابل تحسین ہے، حالیہ آزادانہ نگرانی کے جائزے کے بعد ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ پولیو کی نگرانی کا نظام ہے جو پولیو وائرس کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،حکام نے وزیراعظم عمران خان کی قیات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اقوام متحدہ نئے پانچ سالہ منصوبے کے تحت پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے فنڈز دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *