کورونا وائرس ، امریکہ نے 16ممالک پر نئی پابندیاں لگا دیں

Written by on January 29, 2022

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سےنئی نئی پابندیاں متعارف کرائی جارہی ہیں،امریکہ نےبھی 16 ممالک کو کورونا کے باعث خطرناک قرار دیتے ہوئے سیاحت پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکز برائے تحفظ وانسداد امراض نے یونان، آئرلینڈ، لیبیا، ایران سمیت 16 ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث سیاحت پر پابندی عائد کردی ہے ۔ان ممالک میں یونان، ایران، اندورا، قازقستان، آئرلینڈ، لیبیا، مالٹا، لیسوتھو، جبل طارق، غواڈالوپ، کوراکاو، آئل آف مین، مارٹینیق، سینٹ بارتھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ امریکہ نے کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے بڑھتے ہوئے خدشے کے پیش نظر یہ پابندیاں عائد کی ہیں ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist