لانگ مارچ سے پہلے حکومت پر دبائو ڈالنے کی حکمت عملی تیار، مریم نواز کو ذمہ داری مل گئی
Written by Prime FM92 on January 29, 2022
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لانگ مارچ سے پہلے ہی حکومت پر دباو ڈالنے کی حکمت عملی تیار کر لی، مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو ایک بار پھر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس حوالے سے پارٹی قائد نواز شریف نے بھی مریم نواز کو عوامی رابطوں کے لیے ہدایت جاری کر دی ہے، فروری کے دوسرے ہفتے سے مریم نواز سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گی۔