عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Written by on January 29, 2022

عالمی منڈی میں خام تیل او رگیس کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری جاری ہے ، خام تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا اور یہ اکتوبر 2014 کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 88 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 12 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوران ٹریڈنگ فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 4 ڈالر 80 سینٹس ہوگئی۔خبرایجنسی کے مطابق سیاسی خطرات اورسپلائی میں کمی کے اثرات تیل کی قیمتوں پر پڑے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist