مٹھی بھر عناصر قوم کا بلند حوصلہ پست نہیں کر سکتے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

Written by on January 28, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مٹھی بھر عناصر قوم کا بلند حوصلہ پست نہیں کر سکتے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہید جوانوں کی وطن عزیز کیلئے قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں،شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا، شہداء ہمارا سرمایہ ہیں ، دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خلاف پوری قوم یکسو ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کر نے کی سازش کر رہا ہے، دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا ہے ، قومی یکجہتی اور اتفاق کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ 

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist