برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت آپ کے لئے جو حالات بن رہے ہیں اس کے لئے ذہنی طور پر تیار رہیں شاید کسی بڑی تبدیلی سے کسی وقت بھی گزرنا پڑے۔ اور لگتا ہے یہ ہر طرح سے ہو سکتی ہے چوکنا رہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اس بندش سے اب باہر نکلنا ہے جس نے کافی دنوں سے آپ کا راستہ روکا ہوا تھا۔ آپ جب اپنے معاملات سیدھے کریں گے تو تب ممکن ہوگا توبہ کریں اور آج صدقہ لازمی دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورة قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں اور زیادہ سے زیادہ با وضو رہنے کی کوشش بھی کریں۔ نظر بد سے نجات مل جائے گی رزق حلال کا خیال رکھیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کاروباری حضرات کے لئے اچھے دن ہیں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اور جن لوگوں نے پچھلے کافی عرصے سے مالی طور پر پریشانی میں دن گزرے ہیں۔ وہ ان شاءاللہ اب کافی بہتری محسوس کریں گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ذکر الٰہی زبان سے چلتا رہے گا تو بہتری میں رہیں گے اور مشکلات دور بھاگ جائیں گی اگر غلط راستے پر چلے تو یہی ستارہ آپ کے لئے الٹی پریشانیاں پیدا کر سکتا ہے خیال ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ نے چاہا تو روز گار میں کچھ نہ کچھ بہتری کا امکان ہے آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے اس میں اب کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ نحوستیں اب دور ہوتی جا رہی ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
روز گار کے حوالے سے جو رکاوٹ ہے وہ دور ہونا شروع ہو گئی ہے اب کا فائدہ چند دنوں میں ملنا شروع ہوگا۔ ابھی فی الحال نقصان والا خانہ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صورتحال آج بھی آپ کے حق میں بڑی شاندار ہے اس کے بے شمار فائدے ملنے چاہئے جو لوگ ابھی بھی ایسا کرنے میں ناکام ہیں وہ اپنی اصلاح کریں اور استخارے سے مدد لیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب حالات کو سمجھ کر چلنا ہے آپ جس بھی طرف سفر کر رہے ہیں۔ اس کے بارے میں سو بار غور کریں آپ کا دل آپ کے قابو میں رہنا چاہئے اور نیت بالکل صاف رکھیں توبہ بھی کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس طرح نہ چلیں کہ جو فائدے ملنا ہے وہ ہاتھ سے نکل جائے کس جانب اشارہ ہے آپ کو معلوم ہے۔ آج کا دن اہم ہے۔ دل کو مضبوط کر کے اب سخت فیصلہ تو کرنا ہی ہے خیال کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن حوالے سے رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ کم تو ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ مگر آپ کی توجہ پھر غلط یا دوسری جانب چلی گئی ہے۔ کچھ تو خیال کریں کیوں خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کچھ پرانے معاملات سے نجات ملے گی اور جس تبدیلی کا بار بار کہا جا رہا ہے اس کے اثرات بھی محسوس کئے جائیں گے۔ جو لوگ کسی سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔
Leave a Reply