کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، بائیوسیکیور ببل چھوڑ کر کہاں گئے تھے ؟ جانئے

Written by on January 27, 2022

قومی ٹیم کےسابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم انتظامیہ کا کہناہے کہ شاہد خان آفریدی چند گھنٹوں کیلئے بائیو سیکیو رببل چھوڑکر ہسپتال گئے تھے جہاں سے واپسی پر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آ گیاہے ، شاہد آفریدی میں ابھی کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی  ، انہیں گھر بھیج دیا گیاہے جہاں وہ 7 روز کاقرنطینہ مکمل کریں گے ۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 7 کا پہلا میچ آج شام آٹھ بجے شروع ہو گا جس میں کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز مد مقابل ہوں گے ۔شاہد آفریدی کا دو روز کے بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist