ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on January 27, 2022
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
تبدیلی والا ستارہ زائچے میں موجود ہے اور یہ آپ کو ذہنی طور پر تیار رہنے کا بھی اشارہ دے رہا ہے اور امید ہے کہ یہ آپ کے لئے بہت اچھی ثابت ہو گی۔ سابقہ نقصان کا ازالہ ہوگا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بندش لگتا ہے کہ ابھی تک موجود ہے آپ اس کو توڑنے کے لئے روحانی حل تلاش کریں جو لوگ رکاوٹوں میں پھنسے ہوئے ہیں وہ اسی وجہ سے ہیں آج نظر اتاریں صدقہ بھی دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
نظر بد کے اثرات آج بھی محسوس کئے جا رہے ہیں آپ جس بھی طرح سے ہو اس کو ختم کریں اور صورة فلک اور الناس پڑھ کر خود پر پھونکیں پھر گھر سے باہر قدم نکالیں تو بہتر ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مالی طور پر مسلسل بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور اگر فضول کاموں میں پڑ کر بھی اس اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھایا تو بڑی غلط بات ہے اپنے ساتھ زیادتی ہے غور کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
باوضو رہیں اور (اللہ) زبان سے جاری رکھیں اس کے روحانی جو اثرات محسوس کریں گے اس کے کیا فائدے ہوتے ہیں یہ آگے چل کر خود دیکھ لیں گے روحانی قوت ضرورت حاصل کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورتحال آج بھی آپ کے حق میں ہے ایک اچھی آفر آنے کی امید نظر آتی ہے اور جو لوگ روز گار کی تلاش میں ہیں ان کے لئے بھی آج خوشی کی خبر ہے انتظار کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچانک بڑا فائدہ مل سکتا ہے ان لوگوں کے لئے بڑا فائدہ ہے جو کاروبار کر رہے ہیں وراثت کے حوالے سے بھی آج اہم پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ آپ کا حق جلد ملے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
عرصے بعد زندگی میں زحل جو مشکلات دے رہا تھا زائچے سے نکل جائے گا اور مشتری آ جائے گا جس سے آپ کو خودبخود زندگی میں اہم تبدیلیاں ملنا شروع ہو جائیں گی ان شاءاللہ۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کا دل فضول کاموں میں بہت لگتا ہے اگر اسی کو اچھے کاموں کے لئے رکھ لیں تو جو فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس کا سوچ بھی نہیں سکتے اس لئے جو آفر سامنے ہے اس پر غور بھی کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
تبدیلی نوکری رہائش وغیرہ کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ کافی بڑے عرصے کے بعد ایسا ہونا شروع ہوا ہے جو لوگ کسی بھی طرح سے اس میں دلچسپی لیں گے وہ برسوں کا خواب پورا ہوتا دیکھیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج اگر وقتی رکاوٹ کا سامنا ہے جو شام تک ہی جا کر ختم ہو گی اس لئے جیسے تیسے وقت گزارنے کی کوشش کریں اور ان معاملات کو دیکھیں جو لاپرواہی سے رکے ہوئے ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
یورنیس تبدیلی دینے والا ستارہ زندگی میں داخل ہو رہا ہے اس کے لئے زمین بنا لیں ہر سطح پر ایسا ہو سکتا ہے کسی کے لئے اچھا اور کسی کے لئے خراب بہر حال بہت کچھ دور بھی ہو سکتا ہے۔