ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on January 26, 2022
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
حالات اب تیزی سے بدلنے کا امکان ہے جو لوگ کافی دنوں سے مشکلات میں گھرے ہوئے تھے آج ان میں سے خود کو نکلتا دیکھیں گے۔ شام تک اہم اور اچھی خبر ہے آپ کے لئے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کافی دنوں سے جس بندش کو محسوس کر رہے تھے اس میں ابھی کچھ نہ کچھ ضرور ہے جو آپ کے لئے رکاوٹیں دے رہا ہے۔ آپ اپنی نظر اتاریں اور نماز کی پابندی بھی لازمی کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بدنظری کا امکان ہے، دوسروں کے سامنے ضرورت سے زیادہ اوپن مت ہوا کریں اس سے زیادہ مسئلہ ہوتا ہے۔ آج پرندوں کو خوراک ڈالیں اور سورة قلم کی آخری دو آیات صبح شام پڑھیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن مالی طور پر آپ کو کچھ بہتری دے گا۔ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے ان شاءاللہ وہ بھی ہو جائے گا اور ایک اہم ذمہ داری سے نجات ملنے کی بھی بہت امید نظر آتی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
روحانی حوالے سے ایک فائدہ ملے گا۔ سب آپ کی نیت پر ہے جس قدر صاف ہو گی اس قدر ہی فائدہ حاصل ہوگا اور یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو نماز پڑھتے ہیں اور سیدھے راستے پر ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر ایک اچھی آفر ملنے کا امکان ہے۔ اس میں امید ہے کہ آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ آج آپ نے اگر مناسب فیصلہ کر لیا تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے۔ حکمت عملی سے کام لیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جلد بازی سے کام مت لیں اس طرح جو بات بن رہی ہے وہ بھی خراب ہو جائے گی۔ آج کا دن بڑا اہم ہے۔ کچھ آفر آنے کا امکان ہے یا پھر کسی سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، بات اوپن نہ کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے اپنی زندگی میں آسانی کم اور مشکلات زیادہ دیکھی ہیں وہ اب برسوں کے بعد زحل کی بندش سے آزادہو رہے ہیں اور دن بدن اب ان کے لئے بہتری اور آسانیاں ہیں۔
دل اور جذبات دونوں کو قابو میں رکھیں۔ اس طرح تو آپ اپنا بہت بڑا نقصان کر بیٹھیں گے جو لوگ عرصہ دراز سے فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں وہ اب فوری قبلہ درست کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
نوکری میں تبدیلی کا امکان بھی ہے اور موجودہ جگہ پر بہتری کا چانس بھی، جو لوگ اپنے کام کے لئے رقم کا انتظار کررہے تھے وہ آج غیبی انداز سے مدد ملتی دیکھیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک وقت میں دو جگہ پر کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے اور رقم بھی غیر متوقع طور پر ہاتھ آسکتی ہے۔ اب وہ جائز ہو گی، آپ ناجائز بنا لیں تو اس میں آپ کا ہی نقصان ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے20 مارچ
اس وقت ایک اہم ستارہ زائچے میں داخل ہونے والا ہے جس کے لئے خود کو تیار کر لیں۔ اس سے زندگی میں اہم تبدیلیاں شروع ہو سکتی ہیں اور اس کا اندازہ بھی آج سے ملنا شروع ہوگا۔