کورونا کیسز میں اضافہ ، پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

Written by on January 25, 2022

 کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  پشاور کے علاقے حیات آباد ، گلبہار ، دلہ زاک روڈ ، پھندو اور ورسک روڈ کے علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں آنے جانے پر پابندی ہو گی ، میڈیکل سٹور ، جنرل سٹور ، تنور  اور ایمرجنسی سروسز کی دکھانیں کھلی رہیں گی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی مساجد میں  5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist