مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ سے زائد برفباری ، نظام زندگی مفلوج ہو گیا

Written by on January 24, 2022

مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برف پڑنے کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین مقامات پر برفانی تودے گرنے سے نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بھی سیاحوں کو  بھی فوری طور پر نقل و حمل سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شہری سخت ٹھنڈ اور مسلسل برف پڑنے سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔لاہور اور پشاور میں بھی بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں  سردی کی لہر جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist