ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on January 24, 2022

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آج آپکو اپنے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے اور اگر مناسب قدم اٹھا لیا گیا تو یہ برسوں پر بھاری ثابت ہوگا۔ اب پیچھے موڑ کر دیکھنے کا وقت بالکل نہیں ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 عزت وقار میں اضافہ چاہتے ہیں تو دوسروں کے سامنے اپنی ضرورتیں بیان کرنا چھوڑ دیں صرف اللہ کے سامنے دست سوال کریں جہاں سے سب کچھ ملنے کی امید ہے بات کو سمجھ کر چلیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 حالات غیر مناسب سے ہیں آپ غلط فیصلہ کر سکتے ہیں بہتر ہے وقت گزارنے کی کوشش کریں۔ چند دنوں کی بات ہے پھر سب نارمل ہو جائے گا ابھی خاموشی سے چلتے رہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 جو لوگ کسی بھی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے آپ اب پرانے معاملات کو چھوڑ دیں غصہ بہت کرتے ہیں جو لوگوں کو آپ سے دور کرتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 ان دنوں مال خانہ کھلا ہوا ہے آپ مناسب حکمت عملی سے چلیں گے تو بڑا مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس وقت نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے بھی اچھی خبر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ صحت کا صدقہ دیں اس وقت آپ اور آپ کا گھر اس آزمائش میں آئے لگتے ہیں جو لوگ مخالفین کے قریب رہیں گے وہ اپنا نقصان کر لیں گے۔ یہ زبردست وارننگ ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ مسلسل کسی پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں اور اس وقت اس سے نکلنے کا کوئی بھی راستہ دکھائی نہیں دے رہا۔ آپ کو ابھی بھی استخارے کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر نہ چلیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 کمال کی بات ہے جس پر بھی احسان کیا اس نے ہی ڈنگ مارا اور اس بار مخالفت بھی وہاں سے ہو رہی ہے جس کے لئے بہت کچھ کیا۔ اب آپ خود کو بچا کر چل سکتے ہیں تو چلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 مالی معاملات بہتر ہو رہے ہیں آپ جس بھی کام میں بسم اللہ کر کے ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور ان شاءاللہ حیران کن طریقے سے ضرورتیں پوری ہوں گی۔ آج اچھا دن ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جن لوگوں نے ماضی میں چکر دیئے نقصان پہنچایا آپ اب بھی ان کا اعتبار کر رہے ہیں اس بار اگر آپ نے دھوکا کھایا تو بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے بڑی وارننگ ہے آپ کو۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 آپ جس سمت جا رہے ہیں ایک مرتبہ اس کے بارے میں اچھی طرح سوچ لیں استخارہ کر لیں یا پھر کسی سے مشورہ۔ اللہ آپ کو سیدھے راستے پر ڈالے اختیاط کرنا بے حد ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آج کا دن آپ کو ایک اہم اور اچھی خبر دے رہا ہے اور کسی اہم مسئلے سے نکلنے میں بھی بڑا مدد گار ثابت ہو سکتا ہے اور آپ کی ایک کوشش بھی کامیاب ہو سکتی ہے۔ 

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist