کوہاٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق

Written by on January 23, 2022

دور افتادہ علاقے پستہ ونی میں خانہ بدوشوں کے خیمے پرآسمانی بجلی گرگئی جس سےجھلس کر 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پشاور کے متنی بازار کے قریب مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت بارشوں کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ملبے تلے دبے دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist