ڈالر کی قیمت 200سے بھی بڑھنے کا خدشہ، وجہ بھی سامنے آگئی

Written by on January 23, 2022

حکومت کی طرف سے ایکسچینج کمپنیوں پر ’ود ہولڈنگ ٹیکس‘ نافذ کیے جانے کے بعد ڈالر کی قیمت 200روپے سے بھی اوپر جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی طرف سے کروڑوں روپے کے نوٹسز بھی موصول ہو رہے ہیں۔

ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں نے بتایا ہے کہ انہیں ایف بی آر کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں جس کو 2016ءمیں واپس لے لیا گیا تھا۔ ٹیکس نوٹسز کی وجہ سے ایکسچینج کمپنیوں میں افراتفری مچ گئی ہے اور کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس لاگو ہونے سے قیمت میں جو اضافہ ہو گا وہ صارفین کو منتقل کر دیا جائے گا جس سے ڈالر کی قیمت 200سے روپے سے زیادہ ہو سکتی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist