پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی نےسربراہی اجلاس کےلئے سفارشات کو حتمی شکل دےدی

Written by on January 23, 2022

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی سٹیرنگ کمیٹی نے سربراہی اجلاس کے لئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سر براہی اجلاس میں سفارشات پر غور کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم سٹیرنگ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہیں ہونی چاہیے ۔یہ تجویز دی گئی کہ فارن فنڈنگ کیس مضبوط کیس ہے ، تحریک انصاف کے کئی اکاونٹس خفیہ ہیں، اس معاملے کو اٹھایا جائے اورفارن فنڈنگ کیس کےجلد فیصلہ کے لیے معاملہ اٹھایا جائے ، پی ڈی ایم الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم )کو مسترد کرتی ہے ۔

سٹیرنگ کمیٹی نے صدارتی نظام مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی نظام ہی ملکی مسائل کا حل ہے ،منی بجٹ کے تحت 350 ارب کا ٹیکہ قوم کو لگایا گیا ، قوم اس سے سنبھلے گی نہیں ۔اجلاس میں وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی غور کیا گیا ۔پہلے مرحلہ میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد تجویز کردیا گیا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist