کراچی میں کورونا مزید تیزی سے پھیلنے لگا

شہر قائد میں عالمی وبا قراردیے جانے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 45.43 فیصد ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے جاری کیے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.67 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حیدراباد میں 145 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *