پاک افغان سرحد ، باب دوستی پر پیدل آمد و رفت کا کنٹرول ایف آئی اے کے حوالے

Written by on January 22, 2022

چمن میں پاک افغان بارڈر پر باب دوستی پر پیدل آمد و رفت کا کنٹرول وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے حوالے کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق باب دوستی پر منعقدہ تقریب میں پیدل آمد و رفت کا کنٹرول سسٹم ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالحمید بھٹو نے بائیومیٹرک بارڈر کنٹرول سسٹم کا افتتاح کیا اور بتایا کہ باب دوستی پر 60 اہلکاروں کو تعینات کیے گئے ہیں،شہریوں کی آمد و رفت کو جدید تصدیقی نظام سے چیک کیا جائے گا، بائیومیٹرک بارڈر کنٹرول سسٹم سے دستاویزات کی تصدیق ہوسکے گی۔

عبدالحمید بھٹو نے یہ بھی کہا کہ افغان شہری دستاویز تذکرہ اور پاکستانی شناختی کارڈ چیک کراکے پیدل آ جا سکتے ہیں، یہ سہولت ضلع چمن اور قندھار کے شہریوں کے  لئےہے،پاسپورٹ کے حامل افراد کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist