یورپی یونین نے افغانستان میں سفارت خانہ کھول لیا

Written by on January 22, 2022

یورپی یونین نے کابل میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا ہے۔

یورپی یونین کے ترجمان برائے خارجہ امور کا کہنا ہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم از کم موجودگی انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت اور انسانی صورت حال کیلئے قائم کی گئی ہے۔ یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ متعدد ملاقاتوں ، افہام و تفہیم کے بعد سفارت خانہ کھولا گیا ہے۔

 یورپی سفارتخانے میں یورپی وفد کی کم سے کم تعیناتی کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں سمجھا جائے۔ یہ بات واضح طور پرافغانستان کے ڈی فیکٹو حکام کو بھی بتا دی گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist