پاکستان کی زرعی معیشت تباہ ہوچکی ، سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا:بلاول بھٹو زرداری

 پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی زرعی معیشت تباہ ہوچکی ہے ،تین سالوں میں، جتنا اِس سلیکٹڈ حکومت نے پاکستان کی زرعی معیشت کو نقصان پہنچایا ، اتنا ہی ہماری پوری معیشت کو نقصان پہنچایا ہے ،24 جنوری تک یہ احتجاج، انشااللہ، ملک بھر میں پھیلے گا,ہم ہر ڈویژن میں، کسان مارچ، ٹریکٹر مارچ کریں گے, کسانوں کے ایشوز کو توجہ دلوائیں گے، اس نالائق و نااہل حکومت کو ایکسپوز کریں گے اور مطالبہ کریں گے کہ ہم پاکستان کی زرعی معیشت کو بچائیں اور عمران خان کو بھگائیں۔

اپنے ایک ویڈیوبیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ، ہم سمجھتے ہیں کہ کسان خوشحال تو ملک خوشحال، زرعی معیشت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اگر ہم زرعی معیشت کو کھڑا کردیں گے تو پوری معیشت ترقی کرسکتی ہے، پیپلز پارٹی کے دور میں، ہم پاکستان کی گندم، پاکستان کا چاول اور پاکستان چینی کی اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد ایکسپورٹ کرتے تھے، اس وقت ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں، جب سے خان صاحب کی حکومت آئی ہے، کسانوں کو ان کے فصل کی قیمت نہیں مل رہی، اِن پٹ کاسٹ میں اتنا اضافہ ہوا ہے، پیٹرولیم مہنگا ہونے کہ وجہ سے، چاہے وہ آپ کا ٹیوب ویل ہو، یا آپ کا ٹریکٹر ہو۔ ہمارے پچھلے سیزن میں پانی نہ ملنے کی وجہ سے پیڈی فصل کو نقصان ہوا۔ اب یوریا کے بحران کی وجہ سے، کھاد کے بحران کی وجہ سے ہمارے گندم کی فصل کو نقصان ہوگا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا زرعی سیکٹر ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس سیکٹر کے لیئے بہت زیادہ انویسٹمینٹ کی ضرورت ہے۔ اگر ہم انویسٹمینٹ کریں گے، کسان کی خوشحالی کا بندوبست کریں گے، کسان کو اس کی فصل کی قیمت دلوائیں گے، تو وہی کسان نہ صرف پاکستان کو کھلا سکتا ہے، بلکہ وہ دنیا بھر میں اپنی فصل کو بیچ سکتے ہیں۔ 

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *