حکومت نے کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز کرنے اور بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

 وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز اور بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اسلام آباد میں بلاک چین ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے کرپٹو کرنسی کو ریگولرائز کرکے قومی معیشت کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔ اس کے بعد شہریوں کو اس کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ”سٹیٹ بینک، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن اور وزارت خزانہ مل کر اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ شفافیت اور احتساب کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے اور وزارت سائنس کے ماتحت یونیورسٹیوں میں اس ٹیکنالوجی کا آزمائشی منصوبہ جلد شروع کیا جا رہا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ”وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے کئی اہم اقدامات کیے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی ہے اور سائنس انوویشن پالیسی بنائی ہے۔200کے لگ بھگ ممالک کسی نہ کسی طرح سے اپنے سسٹم میں بلاک چین کو شامل کر چکے ہیں۔ بینک اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سالانہ 8سے 10ارب روپے بچا سکتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ووٹنگ کا عمل شفاف بنایا جا سکتا ہے۔“

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *