کراچی کی بندرگاہ پر کنٹینرز سے لدا ہوا ایک اور جہاز پھنس گیا ، کیا خرابی آئی تھی ؟ جانئے
Written by Prime FM92 on January 20, 2022
کراچی کی بندر گاہ پر کنٹینرز سے بھرا ہوا بحری جہاز پورٹ کے چینل میں پھنس گیاجسے نکالنے کا کام شروع کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لائبیریا رجسٹرڈ جہاز سٹیئرنگ وہیل خراب ہونے کی وجہ سے چینل میں پھنسا۔بحری جہاز کو نکالنے کے لیے کے پی ٹی کے 3 ٹگس مصروف عمل ہیں تاہم پہلی کوشش ناکام رہی ، اب شام کو جہاز کو نکالنے کی دوبارہ کوشش کی جائے گی ، امید ہے جلد کامیابی مل جائے گی۔ذرائع کے مطابق مال بردار بحری جہاز کے کپتان نے اسٹیئرنگ وہیل خراب ہونے پر کے پی ٹی سے مدد طلب کی تھی، اس سلسلے میں کے پی ٹی کے پائلٹ بوٹ جہاز کی رہنمائی کر رہے ہیں۔