حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم تھری کو کھول دیا گیا

Written by on January 20, 2022

حد نگاہ بہتر ہونے پر لاہور سے ملتان موٹر وے ایم تھری کو  ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک ، ایم تھری کو فیض پور لاہور سے درخانہ تک  اور موٹر وے ایم 11  کو لاہور سے سیالکوٹ  تک بند کیا گیا تھا ۔ 

ایس ایس پی موٹر وے پولیس سید حشمت لودھی کے مطابق  موٹر ویز کو بند رکھنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا جاتاہے ، شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں جبکہ گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹیں لگوائیں ۔ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں  اور لین کی خلاف ورزی نہ کریں ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist